اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب کے دریاؤں کی صورتحال: راوی کے بہاؤ میں کمی، چناب میں تیزی

29 Aug 2025
29 Aug 2025

(ویب ڈیسک) این ڈی ایم اے کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں دریائے راوی کے بہاؤ میں کمی آئی ہے مگر اب بھی پانی کی سطح انتہائی اونچی ہے۔

دریائے چناب کے علاقے مرالہ میں بہاؤ تیز ہے جبکہ ستلج سے ملحقہ گنڈا سنگھ والا میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

پنجاب کے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، شاہدرہ کے مقام پر انتہائی خطرناک اونچے درجے کا سیلاب ہے، بلوکی ہیڈ ورکس کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، سدھنائی ہیڈ ورکس پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔

دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، خانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، قادر آباد کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے مگر مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ 

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر انتہائی خطرناک اونچے درجے کا سیلاب ہے، سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، اسلام ہیڈ ورکس پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے دریائے چناب میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کیا ہے، وہیں دریائے راوی میں بھی پانی کی سطح میں تیزی سے اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے