اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سیلابی صورتحال: پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امتحانات ملتوی کر دیئے

28 Aug 2025
28 Aug 2025

(لاہور نیوز) ملک بھر میں سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے۔

ترجمان ڈپٹی ڈائریکٹر سید کاظم مقدس کاظمی نے کہا کہ امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ چیئرمین پی پی ایس سی لفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد، ممبر ایگزام مرزا سہیل عامر اور انچارج ایگزامینیشن رانا راحت شریک ہوئے۔

سید کاظم مقدس کاظمی  نے کہا کہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، امیدواروں کو نئی تاریخوں سے متعلق ایس ایم ایس، ای میل اور ویب سائٹ کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ پنجاب بھر کے مختلف علاقوں سے امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کرنا تھی، سیلابی صورتحال کے باعث امیدواروں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امتحانات 30 اور 31 اگست کو ہونا تھے، 434 آسامیوں کے لیے 8 ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کرنا تھی، ملتوی ہونے والے امتحانات میں انسپکٹر لیگل (سپیشلسٹ کیڈر) پنجاب پولیس اور دیگر آسامیاں شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے