اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بزنس کمیونٹی کے وفد کی معاون خصوصی ہارون اختر سے ملاقات، کامیاب انڈسٹریل پالیسی پر مبارکباد

28 Aug 2025
28 Aug 2025

(لاہورنیوز) بزنس کمیونٹی کے وفد کی معاون خصوصی وزیراعظم ہارون اختر سے ملاقات کی اور کامیاب انڈسٹریل پالیسی پر مبارکباد پیش کی۔

معاون خصوصی وزیراعظم ہارون اختر خان سے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں بزنس کمیونٹی کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں پیٹرن انچیف یو بی جی ایس ایم تنویر، نائب صدر ایف پی سی سی آئی ذکی اعجاز و دیگر شامل تھے۔

بزنس کمیونٹی کے وفد نے کامیاب انڈسٹریل پالیسی پر معاون خصوصی وزیراعظم ہارون اختر خان کو مبارکباد پیش کی، ملاقات میں نئی صنعتی پالیسی اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ہارون اختر خان نے کہا کہ انڈسٹریل پالیسی کے حوالے سے لوگوں نے کہا کہ یہ بہت مشکل ہے، آپ اس کام میں نہ پڑیں، انڈسٹریل پالیسی کی تشکیل کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ صنعتی پالیسی کیلئے آکسفورڈ کے کنسلٹنٹ کی خدمات بھی حاصل کی گئیں، 8 کمیٹیاں قائم کی گئیں، نئی صنعتی پالیسی میں بزنس کمیونٹی بینک کرپسی قانون متعارف کرایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے بینک کرپسی قانون کے تحت قرض دار کو ایک سال کی مہلت دی گئی ہے، اس کے بعد عدالتی اور قانونی کارروائی کی جا سکے گی۔ہارون اختر خان نے کہا کہ ایف بی آر کو بزنس کمیونٹی کو ہراساں کرنے سمیت متعدد معاملات پر قائل کیا گیا ہے، کسی بھی ملک کی ترقی میں صعنتی شعبے کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ 7 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی موجود ہے لیکن مہنگی ہونے کی وجہ سے کوئی خریدنے کیلئے تیار نہیں، بجلی 7 سینٹ یونٹ کی قیمت پر بھی منافع دے گی لیکن آئی ایم ایف کسی چیز کی قیمتیں کم نہیں کرنے دیتا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کا ہر ملک انڈسٹریلایشن کو فروغ دے کر ہی کے ترقی کے راستے پر گامزن ہو سکتا ہے، مسلسل کوششوں کے نتیجے میں بزنس مین کے اوپر چور کا لیبل ہٹانے میں کامیاب ہوئے ہیں، اب بزنس مین کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ بزنس کمیونٹی نے 25 فیصد انٹرسٹ ریٹ کے ساتھ بھی اپنے کاروبار کو بچایا ہے۔معاون خصوصی وزیراعظم ہارون اختر خان سے ملاقات کے دوران پیٹرن انچیف یو بی جی ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ صنعتی شعبے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی ناگزیر ہے۔

ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے پنجاب کی انڈسٹری تباہ ہو رہی ہے، انڈسٹری کیلئے توانائی کی قیمتوں کو کم کر کے خطے میں مسابقتی بنایا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کیلئے توانائی قیمتوں کو خطے میں مسابقتی بنا کر ٹیکسٹائل برآمدات میں بڑا اضافہ کیا جا سکتا ہے، بزنس مین سے چور کا لیبل ہٹ جانا نیک شگون ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی صنعتی پالیسی سے صنعتیں بحال ، درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہو گا۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ نئی صنعتی پالیسی کے حوالے سے معاون خصوصی ہارون اختر خان کا کردار قابل تعریف ہے، نئی پالیسی کے تحت صنعتی شعبے کیلئے ٹیرف اور پیداواری لاگت میں کمی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کاروبار دوست اور لانگ ٹرم پالیسیوں کی تشکیل سے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔عاطف اکرام شیخ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف انڈسٹری کو ریلیف دینے اور کاروباری لاگت میں کمی کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے