پنجاب گورنمنٹ
شاہدرہ کے مقام پر 4 سے 6 گھنٹے پانی کا دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے: ڈی جی پی ڈی ایم اے
28 Aug 2025
28 Aug 2025
(لاہور نیوز) ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ شاہدرہ کے مقام پر پانی کا دباؤ برقرار ہے، اگلے 4 سے 6 گھنٹے پانی کا دباؤ رہنے کی توقع ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا تھا کہ کچھ سوسائٹیز میں پانی آیا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ضلعی انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے۔
عرفان کاٹھیا نے کہا کہ 26 اگست پنجاب کیلئے مشکل ترین دن تھا، دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ تیز ہے، اس وقت چنیوٹ بریج سے ساڑھے 5 لاکھ کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے، پانی کی گزرگاہوں پر تمام راستوں کو خالی کرانا ہو گا، کلائمٹ چینج ایک حقیقت ہے اس کے مطابق چیزوں کو بہتر کرنا ہو گا۔
