اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ڈیم بناتے تو سیلاب سے بچ جاتے، سستی بجلی بھی میسر ہوتی: گورنر پنجاب

28 Aug 2025
28 Aug 2025

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ اگر ڈیم بناتے تو سیلاب سے بچ جاتے اور سستی بجلی بھی میسر ہوتی ہے۔

لاہور میں دریائے راوی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری نالائقی ہے کہ ہم ڈیمز نہیں بنا سکے، کچھ ڈیمز شروع ہوئے ہیں، مزید چھوٹے چھوٹے ڈیمز بن رہے ہیں۔

سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں ڈیمز سے متعلق ایمرجنسی نافذ کرنی چاہیے، ہر سائڈ سے بجٹ کاٹ کر ڈیمز بنانے چاہئیں، یہ ہماری نااہلی ہے کہ اب تک ہم ڈیمز نہیں بنا سکے۔

انہوں نے کہا کہ سیلابی صورت حال کے باعث ابھی ہمارے لیے مشکل ہے، لیکن یہ اللّٰہ کی طرف سے انعام بھی ہے، اگر جسڑ کے مقام پر کوئی ریلیف کیمپ نہیں لگا ہے تو اس پر ایکشن لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کی صورتحال ہے تمام اداروں نے مل کر کام کرنا ہے، 30 سال کے بعد اتنا زیادہ پانی آرہا ہے، انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہے، اب وزیراعظم نے جو کام کیا ہے اس پر ان کو عوام کی طرف سے شاباش دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے