اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محکمہ صحت و آبادی کا ہنگامی اجلاس، فلڈ ریلیف کیمپس کے قیام کا فیصلہ

28 Aug 2025
28 Aug 2025

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں جاری غیر معمولی سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت و آبادی نے ہنگامی اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

سیکرٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ممکنہ وبائی امراض اور طبی سہولیات کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر ہیلتھ کلینکس میں فلڈ ریلیف کیمپس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ متاثرہ علاقوں میں فوری اور مفت طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا سیلابی علاقوں میں وبائی امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ایک مؤثر اور مربوط حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے، ہر متاثرہ ضلع میں طبی ٹیمیں متحرک کی جا رہی ہیں اور ادویات، ویکسینز و دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں  نے مزید کہا کہ محکمہ صحت مقامی انتظامیہ، ریسکیو ٹیموں اور دیگر اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ عوام کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

محکمہ صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صاف پانی کا استعمال کریں، حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل کریں اور کسی بھی بیماری کی صورت میں قریبی فلڈ ریلیف کیمپ یا ہیلتھ کلینک سے فوری رجوع کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے