تعلیم
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مزید تعطیلات کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا: سیکرٹری ایجوکیشن
28 Aug 2025
28 Aug 2025
(لاہور نیوز) سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے کہا ہے کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مزید تعطیلات کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔
سوشل میڈیا پر پنجاب میں 5 ستمبر تک سکول بند رکھنے کے حوالے سے جعلی نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے جس پر سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے وضاحت جاری کرتے ہوئے ان افواہوں کی واضح تردید کر دی۔
سیکرٹری ایجوکیشن نے کہا کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مزید تعطیلات سے متعلق کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
اُنہوں نے عوام کو ہدایت کی کہ فیک نوٹیفکیشنز پر دھیان نہ دیں، صرف مستند معلومات کو اہمیت دیں، سکولوں کی بندش سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اگر کوئی فیصلہ کیا جاتا ہے تو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے آفیشل فیس بک پیج یا دیگر مستند ذرائع سے آگاہ کیا جائے گا۔
