27 Aug 2025
(لاہور نیوز) پنجاب میں سیلابی صورتحال، سکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ 29 اگست کو کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سیلابی صورتحال، سکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں؟ تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ 29 اگست کو ہو گا، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر کا سیلابی صورتحال پر سکولوں کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔
سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی اور تحفظ کیلئے سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں تمام صوبائی اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر لا رہے ہیں، زمینی حقائق پر مبنی حکمتِ عملی طے ہو گی۔
