اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار منیب بٹ اور ایمن خان کے گھر ایک اور ننھی پری کی آمد

27 Aug 2025
27 Aug 2025

(ویب ڈیسک) اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسری ننھی پری کی آمد کے اچانک اعلان سے مداح سرپرائز ہوگئے۔

ایمن خان اور منیب بٹ نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنی فیملی میں اضافے اور بیٹی کی ولادت کے حوالے سے مداحوں کو خوش خبری سنائی۔منیب بٹ نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے ہاں 26 اگست کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے نیمل رکھا ہے۔

منیب بٹ نے لکھا کہ امل اور میرال بھی بڑی بہنیں بن گئیں ہیں۔انہوں نے نومولود کیلیے پیغام لکھا کہ نیمل تمھاری آمد کا لمحہ ہمارے لیے بہت قیمتی ہے اب تم اس دنیا کو اپنے جادو سے سحر انگیز کرو، تمھارے چھوٹے ہاتھ، خوبصورت مسکراہٹ ہمارے لیے ایسا تحفہ ہے جسے تاحیات یاد رکھیں گے۔

اپنی بیٹیوں کے حوالے سے انہوں نے نومولود کیلیے لکھا کہ ’بڑی بہن ہونے کے ناطے ہم تمھیں ہر دن بہت پیار دیں گے، ساتھ ہنسیں گے اور مزے کریں گے، تم نے ہماری فیملی مکمل کردیا ہے، ہم تمھیں اس دنیا سے زیادہ پیار کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے