اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سیلابی صورتحال، محکمہ صحت و آبادی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

27 Aug 2025
27 Aug 2025

(لاہور نیوز) سیلابی صورتحال کے تحت محکمہ صحت و آبادی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

وزیر صحت نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی، خواجہ عمران نذیر  نے محکمہ صحت و آبادی کی ٹیموں کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کی، تمام سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس حضرات کو تمام انتظامات مکمل رکھنے کا حکم دیا۔

خواجہ عمران نذیر  نے ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم  دے دیا، سی ای او ہیلتھ، ایم ایس، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو و دیگر محکموں کیساتھ رابطے میں رہیں۔

وزیر صحت خواجہ عمران نذیر  نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کےمیں خود انتظامات کا جائزہ لوں گا، متاثرہ علاقوں میں کلینک آن ویلز فلیٹ فل پیکج کیساتھ مکمل طور پر فعال رہیں جبکہ متاثرین کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جا ئیں، متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

وزیر صحت نے محکمے کو ایمرجنسی سمیت سانپ کاٹنے کی ادویات ہسپتالوں میں دستیاب رکھنےکی ہدایت کی اور کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں، امدادی اقدامات کو حتمی شکل دی جائے جبکہ طبی سہولیات کی فراہمی میں کمی یاکوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ریلیف آپریشن کی خودنگرانی کر رہی ہیں، ان کے حکم پر متاثرہ علاقوں میں ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے