اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لاہور میں 10ویں کلر اینڈ کیم ایکسپو 30 اور 31 اگست کو منعقد ہوگی

27 Aug 2025
27 Aug 2025

(لاہور نیوز) پاکستان میں رنگوں، کیمیکلز اور اس سے وابستہ صنعتوں کی سب سے بڑی اور جدید نمائش ۔۔۔ 10ویں کلر اینڈ کیم ایکسپو 2025 ۔۔۔ 30 اور 31 اگست 2025 کو لاہور انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔

ایکسپو کے دوران ڈیجیٹل ٹیکسٹائل پرنٹنگ انڈسٹری ایکسپو بھی منعقد ہوگی، جس میں ڈیجیٹل ٹیکسٹائل پرنٹنگ، سکرین پرنٹنگ اور جدید مشینری کے بین الاقوامی معیار کے حل پیش کیے جائیں گے۔

دونوں نمائشیں بیک وقت منعقد ہو کر ٹیکسٹائل، کیمیکل اور پرنٹنگ انڈسٹری کے بڑے کھلاڑیوں کو ایک ہی چھت تلے اکٹھا کریں گی۔ اس میگا ایونٹ میں 150 سے زائد ملکی و غیر ملکی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔

نمائش کے سربراہ عبد الرحیم چغتائی ہیں۔ ایونٹ کے منتظم راشد الحق نے بتایا کہ یہ نمائشیں شرکاء کو نیٹ ورکنگ، علم کے تبادلے اور کاروباری ترقی کے لیے بے مثال مواقع فراہم کریں گی، ان میں پاکستان اور بیرونِ ملک سے مینوفیکچررز، سپلائرز، ڈسٹری بیوٹرز، محققین، ایکسپورٹرز اور انوویٹرز شریک ہوں گے، رجسٹرڈ انڈسٹری پروفیشنلز کے لیے داخلہ بالکل مفت ہوگا۔

راشد الحق نے اس موقع پر زور دیا کہ کلر اینڈ کیم ایکسپو، جو اب اپنے دسویں ایڈیشن میں داخل ہو چکا ہے، پاکستان کی کیمیکل اور ٹیکسٹائل صنعتوں کے لیے ایک نمایاں پلیٹ فارم بن گیا ہے جو برآمدات، جدت اور مسابقت کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، دونوں نمائشیں روزانہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک لاہور ایکسپو سینٹر میں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے