(لاہور نیوز) بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے کے نتیجے میں پاکستان کے مختلف علاقے شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہیں، سیلابی پانی کے باعث کرتارپور کا پورا علاقہ زیرآب آ گیا۔
دریائےِ راوی میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث پاکستان اور انڈیا کی سرحد پر واقع تاریخی اہمیت کے حامل گرودوارہ کرتارپور صاحب میں سیلابی پانی داخل ہو گیا۔
کرتار پور پراجیکٹ کے ڈپٹی سیکرٹری کا کہنا ہے کہ گوردوارہ کرتارپور میں سیلابی پانی داخل ہونے کی وجہ سے 18 مقامی یاتری سمیت 100 کے قریب افراد پھنسے ہوئے ہیں۔
مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو نہ صرف گوردوارہ بلکہ پورا علاقہ شدید متاثر ہو سکتا ہے۔
سکھ برادری نے حکومت پاکستان اور عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ کرتارپور راہداری اور گوردوارہ دربار صاحب کو مزید نقصان سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔
