اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بارشوں سے دریائے راوی بپھر گیا، 2 لاکھ 10 ہزار کیوسک کا ریلا داخل

27 Aug 2025
27 Aug 2025

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں جاری شدید مون سون بارشوں کے باعث دریائے راوی خطرناک حد تک بپھر گیا ہے۔

بھارت کی جانب سے 2 لاکھ 10 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا دریائے راوی میں چھوڑا گیا ہے، جس سے نچلے درجے کے علاقے شدید خطرے سے دوچار ہو گئے ہیں۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق جسٹر کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ شاہدرہ کے مقام پر 62 ہزار کیوسک کی آمد نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، دریائے راوی کے کنارے آباد نشیبی علاقوں میں ممکنہ طور پر شدید نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس سے صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے، دوسری جانب دریائے ستلج اور چناب میں بھی انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے، ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ نشیبی علاقوں سے فوری انخلا اور ریلیف کیمپس کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر 1129 پر اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ مقامی انتظامیہ کو ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے