26 Aug 2025
(لاہور نیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے اپنے 13 افسران کیلئے سینئر سلیکشن بورڈ کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی دینے کا فیصلہ کر لیا۔
اس فیصلے کے تحت مجموعی طور پر 9 نشستوں پر افسران کو ترقی دی جائے گی، جنہیں سپرنٹنڈنگ انجینئر کے عہدے پر فائز کیا جائے گا۔
ترقی پانے کیلئے جن افسران کے نام زیر غور آئے ہیں ان میں رستم علی، نجم الحسن، عامر نواز، رانا عابد دلشاد، مزمل حسین، فواد خالد، میاں امین، محسن علی، مختیار حیدر، لیاقت علی، راؤ کامران، ندیم میمن اور تنویر مہر شامل ہیں۔
لیسکو انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام افسران کی کارکردگی کو سراہنے اور ادارے کی مجموعی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کی غرض سے اٹھایا گیا ہے۔
