اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں شدید بارشوں سے متعلق الرٹ جاری: سیلاب کا خطرہ، 24 گھنٹے اہم

26 Aug 2025
26 Aug 2025

(لاہور نیوز) این ڈی ایم اے کی جانب سے پنجاب میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا، اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔

این ڈی ایم اے (نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کے الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، جہلم، چکوال، منڈی بہاالدین، حافظ آباد، ننکانہ صاحب، چنیاں اور پاکپتن میں میں شدید بارشوں کا امکان ہے، اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ان علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق شدید بارش سے شہری آبادیوں کے علاقوں نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ ہے جبکہ ان علاقوں کے  ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ عوام دریاؤں، نالوں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، عوام ٹی وی، ریڈیو، موبائل الرٹس جبکہ پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کے ذریعے جاری کردہ الرٹ اور ہدایات پر عمل کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے