26 Aug 2025
(لاہور نیوز) موٹروے ایم ٹو (لاہور تا اسلام آباد) پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا، جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گیا۔
کار، جیپ اور ٹیکسی کا نیا ٹول ریٹ لاہور سے اسلام آباد تک 1330 روپے مقرر کیا گیا، ویگن کا ٹول ٹیکس بڑھا کر 2240 روپے کر دیا گیا، بسوں کا ٹول ٹیکس 3130 روپے مقرر ہے۔
دو ایکسل ٹرک سے 4460 روپے وصول کئے جائیں گے، 3 ایکسل ٹرک کا نیا ریٹ 5800 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
آرٹیکیولیٹڈ ٹرک کا ٹول ٹیکس 7460 روپے ہو گیا، نئے ٹول ریٹس آج سے 25 اگست 2026 تک لاگو رہیں گے۔
این ایچ اے کے مطابق سالانہ 10 فیصد اضافہ کنسیشن ایگریمنٹ کے مطابق ہے۔
