اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کیلئے مزید 100 الیکٹرک بسیں چین سے روانہ، ہر ضلع میں چلیں گی

26 Aug 2025
26 Aug 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کاوش رنگ لے آئی، شنگھائی سی پورٹ سے مزید 100 جدید ترین الیکٹرک بسیں پاکستان کے لئے روانہ کر دی گئیں۔

وزیراعلیٰ  نے بتایا ہے کہ پنجاب کے شہریوں کے لئے یہ بسیں چند ہفتوں میں پہنچ جائیں گی اور دسمبر تک صوبے کے ہر ضلع میں جدید ترین الیکٹرک بسیں رواں دواں ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہو گا تاکہ عام آدمی بھی آسانی سے سفر کر سکے۔

مسافروں کی سہولت کے لئے بسوں میں ایئرکنڈیشنڈ اور اندرونی موسم کنٹرول کا نظام موجود ہو گا جبکہ خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات سے بچاؤ کے لئے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم بھی لگایا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ  نے عوام کو پیغام دیا کہ انشاءاللہ پنجاب کے عوام کو بہت جلد ہر ضلع میں آرام دہ اور جدید ترین بسوں کی سہولت میسر ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے