26 Aug 2025
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ 49 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار 247 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 677 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 48 ہزار 815 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
