اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

49ارب کی لاگت سے پانی کی 9 سکیمیں منظور

26 Aug 2025
26 Aug 2025

(لاہور نیوز) پنجاب صاف پانی اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاف پانی پروگرام فیز ون کی منظوری، 49ارب کی لاگت سے پانی کی 9 سکیمیں منظور کی گئیں۔

تفصیلات کےمطابق پروگرام کی تکمیل سے پنجاب کی 27 ملین سے زائدکی آبادی مستفید ہو سکے گی، پنجاب میں 4666 مراکز آب بشمول واٹر فلٹریشن پلانٹس تعمیر کئے جائیں گے۔

خوشاب، ڈی جی خان، بہاولپور ،رحیم یار خان میں بوٹلنگ پلانٹس بھی لگائے جائیں گے، اجلاس کی صدارت چیئرمین گورننگ باڈی صاف پانی اتھارٹی چودھری زاہد اکرم نے کی۔

چودھری زاہد اکرم کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق عوام کیلئے تاریخی منصوبہ منظور کیا گیا۔ سی ای او نوید احمد کا کہنا تھا کہ گرین پنجاب انیشیٹو کو مدنظر رکھتے ہوئے پروگرام مرتب کیا گیا، وزیراعلیٰ کی گرین فنانس ٹیم کے ذریعے سولر کریڈٹ کا حصول ممکن بنایا جائے گا۔

راولپنڈی، چکوال ،اٹک میں چھوٹے ڈیموں کے پانی کو پینے کے قابل بنایا جائے گا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر نوید احمد نے حالیہ منصوبوں پر ارکان کو بریفنگ دی اور لائحہ عمل پیش کیا۔

گورننگ باڈی کے تمام سات ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔ گورننگ باڈی ممبران میں ایم پی اے ملک خالد محمود وارن ، ایم پی اے حمیدہ میاں، عرفان دولتانہ ،ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے افسران، لوکل گورنمنٹ اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے