اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

میڈیکل کی طالبہ کے ساتھ چوری کرنے والے میاں بیوی گرفتار

26 Aug 2025
26 Aug 2025

(لاہور نیوز) میڈیکل کی طالبہ کے ساتھ چوری کی واردات کرنے والے میاں بیوی کو نواں کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں رکشہ ڈرائیور یاسین اور اس کی بیوی صائمہ شامل ہیں، جو مل کر وارداتیں کرتے تھے۔

پولیس  نے بتایا کہ اسماء نامی میڈیکل کی طالبہ سکائی ویز بس اڈے سے یتیم خانہ اورنج لائن ٹرین سٹیشن جانے کیلئے چنگ چی رکشے میں سوار ہوئی، جیسے ہی وہ سٹیشن پہنچی، اس کے بیگ سے قیمتی اشیا اور نقدی غائب تھیں، واردات کے دوران ملزم یاسین چوری شدہ سامان بیوی یا کسی اور ساتھی کے حوالے کر دیتا تاکہ شک نہ ہو۔

شکایت موصول ہونے پر نواں کوٹ پولیس  نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم یاسین اور اس کی بیوی صائمہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر  نے نواں کوٹ پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے پولیس ہر وقت مستعد ہے اور ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے