اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب میں سی سی ڈی کو مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ

26 Aug 2025
26 Aug 2025

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے سی سی ڈی کو مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ جرائم کی روک تھام اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

سی سی ڈی کومستقبل میں مزیدٹارگٹس سونپنے پر ورکنگ کا آغاز  کر دیا گیا، سائبرکرائم ، نارکوٹکس اورمنظم قبضہ گروپس مستقبل کے ٹارگٹس میں شامل ہیں، سی سی ڈی خواتین کو ہراساں کرنے اوردیگر سائبرکرائم پر ایکشن لے گی، سائبر کرائم سے نبردآزما ہونے کیلئے جدید گیجٹس ،ڈیٹا تک رسائی دی جائے گی،سی سی ڈی کے تمام تر سسٹم کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔

سی سی ڈی منظم قبضہ گروپوں کا ریکارڈ مرتب کرے گی،زمین جائیدادوں پرقبضہ کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کا اختیارملے گا، قبضہ گروپس کی بیخ کنی کے لیے سابقہ ریکارڈ سے مدد لی جائے گی،اولڈ کیسزاور زیر التوا مقدمات کی تفتیش بھی سی سی ڈی کو دے دی جائے گی۔

سی سی ڈی کو منشیات، سائبر کرائم ، قبضہ گروپس کیخلاف مقدمات کےاندراج اور گرفتاریوں کا اختیار ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے