26 Aug 2025
(لاہور نیوز) اساتذہ کی “ریشنلائزیشن” کا دوسرا مرحلہ آئندہ ہفتے شروع ہو گا، جس کے تحت زیادہ سٹاف سے کم سٹاف والے سکولوں کو اساتذہ منتقل کئے جائیں گے۔
پہلے مرحلے میں ریشنلائز اساتذہ نے نئی پوسٹنگ جوائن نہیں کی، جس کی وجوہات طلب کر لی گئیں، اس حوالے سے تمام سی ای اوز اور ڈی اے ای اوز سے تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے، اس کے علاوہ سیس پر طلبہ کی انرولمنٹ کا اندراج اور تصدیق دو دن میں مکمل کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔
ڈائریکٹر مانیٹرنگ کے مطابق احکامات پر بلا تاخیر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، تبادلے کے باوجود جوائنگ نہ دینے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
