اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دریائے راوی میں 23 ہزار کیوسک پانی آ گیا، لاہورمیں سیلاب کا خطرہ

26 Aug 2025
26 Aug 2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں سیلاب آنے کا خطرہ پیدا ہو گیا،لاہور کے قریب بہنے والے دریائے راوی میں 23 ہزار کیوسک پانی آ گیا، جس کے بعد دریا میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔

اس سے پہلے این ڈی ایم اے خبردار کر رہی تھی کہ دریائے راوی میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

رات  ساڑھے بارہ بجے کی صورتحال

رات ساڑھے بارہ بجے بتایا گیا کہ راوی دریا میں پانی کی سطح مزید بلند ہو رہی ہے۔

دریا میں اس وقت  21 ہزار سے  23 ہزار کیوسک تک پانی بہہ رہا ہے۔ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ دریا کے کناروں پراور قریبی نشیبی آبادیوں میں خطرہ کی وارننگ پہلے دے چکے ہیں اور ضروری نشیبی علاقوں سے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

این ڈی ایم اے کا الرٹ

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پیر کو دریائے راوی میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران تھین ڈیم سے پانی کی آمد میں اضافے اور بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش کی وجہ سے درمیانے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کیا۔

خطرے سے دوچار علاقوں کے رہائشیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ چوکس رہیں، دریا کے کناروں پر جانے سے گریز کریں اور سرکاری ہدایات پر عمل کریں، ایمرجنسی سروسز ہائی الرٹ پر رہیں۔

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق،   چوبیس گھنٹوں کے اندر جسر میں ممکنہ سیلاب کے ساتھ پیر پنجال رینج کے بین، بسنتر اور دیگ کے نالے بھی بڑھنے کی توقع ہے۔

ہائیڈرولوجیکل ڈیٹا کے مطابق، دریائے راوی اور اس سے منسلک نالوں کے کیچمنٹ میں مسلسل اعتدال سے بھاری بارش کے نتیجے میں تھین ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے، جو 1,717 فٹ (اپنی صلاحیت کا 86 فیصد) تک پہنچ گیا ہے۔

اگلے 24 گھنٹوں کے دوران پیر پنجال رینج بالخصوص بین، بسنتر اور دیگ سے نکلنے والے نالوں میں درمیانے سے اونچے بہاؤ کی توقع ہے۔

فی الحال، کوٹ نینا کے مقام پر دریائے راوی 64,000 کیوسک کا اخراج کر رہا ہے اور 24 گھنٹوں کے اندر جسر کے مقام پر نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کا باعث بن سکتا ہے، 27 اگست تک جاری بارشوں کی سرگرمی کے ساتھ اضافی سپل وے ریلیز ہونے کی صورت میں سیلاب کی سطح بلند ہونے کا امکان ہے۔

دریائے راوی اور اس کے نالے کے نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو الرٹ رہنے، دریا کے کناروں کے قریب غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ٹی وی، ریڈیو، موبائل الرٹس اور پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے سیلاب کی آفیشل وارننگ پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محفوظ راستے اپنائیں اور گھریلو قیمتی اشیاء، مویشیوں اور زرعی اثاثوں کو محفوظ بنائیں۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ 3 سے 5 دنوں تک کھانے، پانی اور طبی سامان کے ساتھ ہنگامی کٹس تیار رکھیں اور کاز ویز، کم پلوں یا سیلاب زدہ سڑکوں کو عبور کرنے سے سختی سے گریز کریں۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ حکام اور ایمرجنسی سروسز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ سیلاب سے متعلق کسی بھی قسم کے واقعات کا بروقت ردعمل یقینی بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے