اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مون سون بارشوں کا 8 واں سپیل، لاہور میں کہیں تیز کہیں ہلکی بارش

26 Aug 2025
26 Aug 2025

(لاہور نیوز) ملک میں مون سون بارشوں کا 8 واں سپیل، لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہوئی۔

گرمی اور حبس کی چھٹی ہوگئی، پتوکی، شیخوپورہ، مریدکے، کامونکی، ڈسکہ اور سمبڑیال میں بھی بادلوں کی گرج برس ہوئی، قصور میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا، نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا، بارش کا پانی دکانوں اور گھروں میں داخل، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بادل خوب برسے، واضح رہے کہ بونیر میں سیلاب میں بہہ جانے والے 13 افراد تاحال لاپتہ ہیں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری رہا، ریسکیو حکام نے بتایا کہ گزشتہ 10 روز میں 296 افراد کی لاشیں لواحقین کے حوالے کی گئیں۔

غذر میں تالی داس کے مقام پر ریلیف آپریشن جاری رہا، شاہراہ غذر کی بحالی کیلئے کام کا آغاز کر دیا گیا، دائن پل بحال نہ ہونے سے 3 ہزار کی بستی شہر سے کٹ کر رہ گئی، صوبائی حکومت نے عارضی کشتیوں کے ذریعے لوگوں کی مدد کی۔

ترجمان فیض اللہ فراق نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گلگت بلتستان حکومت متاثرین کیلئے وفاق سے ملکر متبادل گاؤں بنائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے