اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

جنرل ریکروٹمنٹ کیلئے تحریری ٹیسٹ ختم، صرف ایم سی کیوز پر مبنی امتحان ہو گا: پبلک نوٹس

25 Aug 2025
25 Aug 2025

(لاہور نیوز) وفاقی پبلک سروس کمیشن نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے جنرل ریکروٹمنٹ کیلئے تحریری ٹیسٹ ختم کر دیا، اب صرف ایم سی کیوز پر مبنی امتحان ہو گا۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے پبلک نوٹس جاری کر دیا، جس کے مطابق نیا نظام رواں برس 21 ستمبر 2025 سے نافذ ہو گا۔ تحریری امتحانات ختم کر کے ایم سی کیوز پر مبنی امتحان متعارف کروا دیا گیا۔ نیا نظام گریڈ 16 سے 21 تک کے تمام عہدوں پر جنرل ریکروٹمنٹ کے تحت لاگو ہو گا۔ 

پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بی ایس 16 اور 17 کے امیدواروں کیلئے 100 نمبرز کا ایک ایم سی کیو پیپر ہو گا۔ بی ایس 18 و بالا گریڈز کیلئے 2 ایم سی کیوز پیپرز ہوں گے۔ کامیابی کیلئے امیدواروں کا کم از کم 40 سے 50 فیصد نمبر لینا لازمی ہو گا۔ ہر غلط جواب پر امیدوار کی 0.25 نمبر کی کٹوتی ہو گی۔

ایف پی ایس سی کے مطابق نیا نظام مسابقتی امتحان سی ایس ایس پر لاگو نہیں ہو گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے