اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ریلویز ہیڈ کوارٹرز آمد، سکیورٹی اقدامات کا جائزہ

25 Aug 2025
25 Aug 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان ریلویز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور وزیر ریلویز حنیف عباسی کی صدارت میں ہونے والے خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں ملک بھر خصوصاً بلوچستان میں ریلویز لائنز اور ٹرینوں کی سکیورٹی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، فیصلہ کیا گیا کہ ریلویز کی اراضی پر تجاوزات کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کیا جائے گا، جس میں نیشنل کونسٹیبلری اور ریلویز پولیس حصہ لیں گی جبکہ  ایف سی بھی انسداد تجاوزات آپریشن میں ریلویز پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا، ریلویز ٹریکس اور ٹرینوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے تاہم مسافروں کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیا۔

محسن نقوی  نے ریلویز کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے حنیف عباسی کے دور میں کیے گئے منفرد اقدامات کو سراہا، اس موقع پر وزیر ریلویز حنیف عباسی نے تجاوزات کے خاتمے میں فیڈرل ریزرو پولیس کی معاونت پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ، آئی جی ریلویز پولیس رائے طاہر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے