اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی پاکستان سکواڈ کا اعلان

25 Aug 2025
25 Aug 2025

(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی پاکستان سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

فاطمہ ثناء پہلی مرتبہ ون ڈے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کپتانی کریں گی۔

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ دو ملکوں بھارت اور سری لنکا میں 30 ستمبر سے 2 نومبر تک شیڈول ہے، پاکستان کے تمام میچ سری لنکا میں ہوں گے، قومی سکواڈ میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے، جن میں ایمان فاطمہ، نتالیہ پرویز، رمین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار اور سیدہ عروب شاہ شامل ہیں۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر سکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، گل فیروزہ اور نجيحہ علوی سکواڈ سے باہر ہو گئی ہیں۔

قومی سکواڈ میں فاطمہ ثناء (کپتان)، منیبہ علی صدیقی، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، نشرا سندھو، نتالیہ پرویز، عمائمہ سہیل، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نواز اور سیدہ عروب شاہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نان ٹریولنگ ریزروز میں گل فیروزہ، نجيحہ علوی، طوبیٰ حسن، امِ ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔

قومی ویمن ٹیم کا 15 رکنی سکواڈ ورلڈ کپ سے قبل جنوبی افریقہ سے 3 ون ڈے انٹرنیشنل بھی کھیلے گا، یہ سیریز 16 سے 22 ستمبر تک لاہور میں شیڈول ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے