اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں مون سون بارشوں کا آٹھواں سپیل، شدید بارشوں کا امکان

25 Aug 2025
25 Aug 2025

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا آٹھواں سپیل شدت کے ساتھ جاری ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ترجمان پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق مون سون کا موجودہ سپیل 27 اگست تک جاری رہے گا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نارووال میں 27 ملی میٹر، سیالکوٹ میں 5، قصور میں 4 جبکہ لاہور، گوجرانوالہ میں 3 اور گجرات و خانیوال میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں مری، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال جیسے بالائی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے، اس حوالے سے ڈی جی پی ڈی ایم اے، عرفان علی کاٹھیا  نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، ممکنہ متاثرہ اضلاع کو بھی پیشگی اقدامات کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

دریاؤں کی صورتحال:

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ تربیلا اور تونسہ کے مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے اور سلیمانکی پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔

دریائے چناب میں مرالہ اور خانکی کے مقام پر بھی درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ڈیمز کی موجودہ صورتحال کے مطابق تربیلا ڈیم مکمل طور پر  بھر چکا ہے، جبکہ منگلا ڈیم 76 فیصد تک بھر چکا ہے، بھارت کے زیرانتظام بھاکڑا ڈیم 80 فیصد، پونگ 87 فیصد اور تھین ڈیم 85 فیصد تک بھر چکے ہیں، جو ممکنہ طور پر آئندہ دنوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق خوش آئند بات یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں بارشوں کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، نشیبی علاقوں میں احتیاط برتیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے