اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رائیونڈ: 30 روپے کے تنازع پر پھل فروشوں کے ہاتھوں 2 سگے بھائی قتل

24 Aug 2025
24 Aug 2025

(لاہور نیوز) رائیونڈ کے علاقہ میں 30 روپے کے تنازع پر پھل فروشوں نے 2 بھائیوں کو ڈنڈوں سوٹوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق رائیونڈ میں 30 روپے کے تنازع پر زخمی دوسرا نوجوان (راشد) بھی ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ مقتول کا بھائی واجد پہلے ہی ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا، یاد رہے کہ دونوں بھائیوں کو پھل فروشوں نے رقم کے تنازع پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقتولین کے والد کی مدعیت میں تھانہ رائیونڈ سٹی میں درج کر رکھا ہے۔

پولیس کے مطابق موضع رتی پنڈی کے 2 بھائی 22 سالہ واجد اور 25 سالہ راشد نے ایک ریڑھی والے سے پھل خریدا، اس دوران ان کا محض 30 روپے پر جھگڑا ہو گیا۔

ریڑھی بان تیمور اور اویس نے اپنے 5 نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ مل کر دونوں بھائیوں کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث واجد پہلے دم توڑ گیا تھا جبکہ 25 سالہ اسکے بھائی راشد کو شدید زخمی حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چند گھنٹوں پر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم تیمور کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اویس سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، اس واقعہ کا ایک اور دلخراش پہلو یہ بھی ہے کہ لوگ موبائل فونز سے ویڈیوز تو بناتے رہے مگر کسی نے جھگڑا ختم کروانے کی کوشش نہیں کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے