اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت نے ستھرا پنجاب کے تحت کوڑا ٹیکس عائد کر دیا: پنجاب کابینہ نے منظور دیدی

24 Aug 2025
24 Aug 2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے ستھرا پنجاب کے تحت کوڑا ٹیکس عائد کر دیا، جسے ابتدائی مرحلے میں پوش اور کمرشل علاقوں پر نافذ کیا گیا ہے، پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد ستھرا پنجاب کے تحت کوڑا ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔

شہری علاقوں میں پانچ مرلہ گھر پر 300 جبکہ دیہات میں 200 روپے کوڑا ٹیکس لیا جائے گا، شہروں میں پانچ سے دس مرلہ گھر سے 500 جبکہ دیہات میں فکس 200 روپے وصول کیے جائیں گے۔

10 مرلہ سے ایک کینال والے گھر پر ایک ہزار دیہاتوں میں 400 روپے کوڑا ٹیکس وصول کیا جائے گا، اسی طرح دو سے چار کینال گھر سے دو ہزار روپے چار کینال سے اوپر گھر سے پانچ ہزار روپے کوڑا ٹیکس لیا جائے گا جبکہ دیہاتوں میں دو کینال سے اوپر گھروں سے چارسو روپے ٹیکس نافذ کیا جائے گا۔

 کمرشل علاقوں میں الگ ریٹ 

شہروں میں چھوٹی دکانوں سے 500 جبکہ دیہاتوں میں 300 روپے، شہروں میں درمیانے درجے کی دکانوں سے 1000 جبکہ دیہاتوں میں 700 روپے کوڑا ٹیکس لیا جائے گا، کاروباری مراکز سے تین ہزار جبکہ دیہاتوں دوہزار روپے وصول کیا جائے گا، ایل ڈبلیو ایم سی نے باقاعدہ کوڑا ٹیکس  بل کی تقسیم شروع کر دی جبکہ بلوں کی تقسیم و وصولی ایل ڈبیلو ایم سی کی ریونیو اور آپریشنل ٹیم کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے