اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گورنر پنجاب کی اٹک میں کھلی کچہری ، شہریوں کے مسائل سنے

24 Aug 2025
24 Aug 2025

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب کے ضلع اٹک کے علاقے فتح جنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہری میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شریک ہوئی ، سردار سلیم حیدر نے شہریوں سے مصافحہ کیا اور ان کے مسائل سنے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عہدوں سے نہیں بلکہ پاکستان کے عوام سے پیار کرتی ہے، لوگوں سے ملنا ان کے مسائل سننا اور عوام میں رہنا صرف پیپلزپارٹی کا شیوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کو شکست دے کر قوم میں پاکستان سے محبت کا نیا جذبہ پیدا کر دیا ہے، ہمارے سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر کا نام پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جا رہا ہے اور ہمیشہ لکھا جائے گا۔

سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں آئے غریب لوگ بھی پاک فوج کے سربراہ کے معترف ہیں،جب تک اس عہدے پر فائز ہوں، غریب آدمی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دوں گا، اگر گورنر ہاؤس میں موجود ہوں اور کوئی گیٹ پر آجائے تو یہ ممکن نہیں کہ مجھے ملے بغیر چلا جائے۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو اقتدار میں ہو یا نہ ہو عوام میں موجود رہتی ہے،میرے کارکن، میرے جیالے اور میرا اثاثہ ہیں، انشاءاللہ اگلی حکومت عوامی مینڈیٹ سے پیپلزپارٹی کی ہو گی، میں گورنر بعد میں پہلے پیپلزپارٹی کا جیالا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے