24 Aug 2025
(لاہور نیوز) شہر بھر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران پیرا فورس پر حملہ ریلوے روڈ رائیونڈ کے قریب کیا گیا۔
پیرافورس ریلوے روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کر رہی تھی،اسی اثناء میں آپریشن کے دوران دکانداروں نے پیرا فورس کے جوانوں پر حملہ کر دیا، جس کے باعث ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔
ایس ڈی ای او کے مطابق دکانداروں کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 3 روز قبل بھی بادامی باغ سبزی منڈی میں آڑھتیوں نے دوران آپریشن پیرا فورس پر حملہ کیا تھا جس کے بعد مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو حراست میں لے لیا تھا۔
