اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی آئی اے کا لاہور سے پیرس کیلئے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ

24 Aug 2025
24 Aug 2025

(لاہور نیوز) قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) نے یورپ میں پیرس کیلئے اپنے فضائی آپریشنز محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے لاہور پیرس کیلئے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پیرس سے لاہور کیلئے آخری پرواز 12 ستمبر کو روانہ ہوگی، جبکہ لاہور سے پیرس کی آخری پرواز 17 ستمبر کو آپریٹ کی جائے گی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے پیرس کے لئے دوطرفہ فلائٹ آپریشن مکمل طور پر فعال رہے گا، برطانوی آپریشن کی تیاری کیلئے جہازوں کی تزئین و آرائش کیلئے آپریشنل بیڑے کو محدود کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے نے 18 جون سے ہفتہ وار دو پروازیں لاہور سے پیرس کے لئے شروع کی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے بیڑے میں بارہ 777 ساختہ طیاروں میں سے 7 ٹرپل سیون طیارے گروانڈ ہیں، پی آئی اے بوئنگ 777 طیارے سعودی عرب، پیرس اور ٹورنٹو کے لئے فلائٹ آپریشن میں استعمال کر رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے