اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب: سکولوں میں افسروں کو گلدستے اور تحائف پیش کرنے پر پابندی

24 Aug 2025
24 Aug 2025

(لاہور نیوز) پنجاب کے سکولوں میں سرکاری افسران کو دوروں کے دوران گلدستے اور تحائف پیش کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری ایجوکیشن نے تمام اضلاع کے سی سی اوز ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری ایجوکیشن کے مختلف دوروں کے دوران سکول انتظامیہ کی جانب سے گلدستے اور دیگر مہمان نوازی کے لیے اخراجات کا بے جا استعمال دیکھا گیا ہے۔

مراسلہ میں تحائف کے اخراجات سکولوں اور طلباء کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

سیکرٹری ایجوکیشن نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سادگی اپنائی جائے، سرکاری دوروں پر پھول و تحائف پیش نہ کئے جائیں، تمام ایجوکیشن افسران نمائشی کلچر کی حوصلہ شکنی کریں۔

سیکرٹری ایجوکیشن نے محکمہ کے تمام افسران کو مراسلے پر عملدرآمد فوری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے