اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری کیوں ہوئی؟ شواہد پر مبنی ویڈیو جاری

23 Aug 2025
23 Aug 2025

(لاہورنیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بھانجوں اور علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری کے حوالے سے شواہد پر مبنی ویڈیو جاری کردی گئی۔

باوثوق ذرائع کے مطابق 9 مئی 2023 کو شرانگیزی میں شریک دو مفرورملزمان کی گرفتاریاں کی گئیں اور جناح ہاؤس حملے کے ملزم شیر شاہ خان اور ملزم شاہ ریز خان کو گرفتار کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ 9 مئی 2023 کو جناح ہاؤس پر حملے کے وقت ملزم شیر شاہ حسان نیازی کے ساتھ تھا، ملزم شیر شاہ پر نو مئی حملہ کیس میں پہلے بھی ایف آئی آر درج ہے اور ملزم پر 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، پولیس وین کو آگ لگانے کا الزام ہے۔

ایف آئی آر میں ملزم شیر شاہ پر 9 مئی کو پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے، شیر شاہ کی جائے وقوعہ پر موجودگی کے شواہد ویڈیو ریکارڈ کی صورت میں پولیس کے پاس موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شیرشاہ دو سال سے لندن میں روپوش تھا، شیر شاہ 9 مئی 2023کو شرانگیزی کے بعد پہلے روپوش اور بعد میں لندن فرار ہوگئے تھے، ملزم شیر شاہ پرریاست کے خلاف کئی ماہ تک ڈیجیٹل مہم چلانے کا بھی الزام ہے اور ملزم شیر شاہ کو پاکستان واپسی پر پولیس نے 22 اگست 2025 کو گرفتار کیا۔

باوثوق ذرائع نے مزید کہا کہ دوسرے ملزم شاہ ریز کا نام ستمبر 2023 کی ضمنی رپورٹ میں بھی شامل تھا اور شاہ ریز کو 22 اگست 2025 کو عدالت میں پیش کیا گیا، شاہ ریز کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اور ملزم شاہ ریز کو 21 اگست 2025 کو ثبوتوں کی بنیاد پر باقاعدہ گرفتار کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے