23 Aug 2025
(لاہور نیوز) پھل بیچنے والے نے قیمتوں میں بحث و تکرار پر گاہک کو قتل کر دیا، قتل کا افسوس ناک واقعہ تھانہ رائیونڈ کی حدود میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان اویس اور تیمور نے ڈنڈوں کے وار سے دو بھائیوں واجد اور ارشد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ، تشدد کے باعث ایک نوجوان جاں کی بازی ہار گیا، مقتول کی شناخت واجد کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزمان نے قیمتوں کی وجہ سے معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو قتل کیا ، مقتول کے والد نے اندراج مقدمہ کے لئے تھانہ رائیونڈ سٹی میں درخواست دے دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہو گئی ہے، مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کی جائے گی ۔
