اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں تیزی، مزید 26 ہزار سے زائد شہری مستفید

23 Aug 2025
23 Aug 2025

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کا عمل تیز رفتاری سے جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ مراکز سے مستفید ہو کر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے جو کہ ایک ریکارڈ تعداد ہے۔

دوسری جانب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھی سخت کارروائی کی گئی، پولیس  نے 24 گھنٹوں میں 39 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے، جن میں زیادہ تر کیسز بغیر ہیلمٹ، اوور سپیڈنگ، غلط پارکنگ اور اشارہ توڑنے کے تھے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہم سب کی اجتماعی اور بنیادی ذمہ داری ہے، اگر شہری ٹریفک قوانین پر عمل کریں تو نہ صرف بھاری جرمانوں سے بچا جا سکتا ہے بلکہ قیمتی جانیں بھی محفوظ رہ سکتی ہیں۔

ڈی آئی جی  نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس کا مقصد صرف چالان کرنا نہیں بلکہ شہریوں میں شعور بیدار کرنا بھی ہے تاکہ سڑکوں پر ایک محفوظ ماحول یقینی بنایا جا سکے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے