اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ: پرانے مقدمات نمٹانے کیلئے ماڈل کورٹس کے ججز نامزد

23 Aug 2025
23 Aug 2025

(محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے صوبہ بھر میں زیر التواء مقدمات کے جلد فیصلے یقینی بنانے کیلئے ایک اہم اور تاریخی فیصلہ کر لیا۔

پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں سالہا سال سے زیر التواء کیسز خصوصاً لاہور اور ملتان میں 40، 40 سال پرانے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کیلئے ماڈل کورٹس کے قیام اور ان کیلئے ججز کی نامزدگی کی منظوری دے دی گئی۔

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم  نے ماڈل کورٹس کیلئے ایڈیشنل سیشن ججز، سینیئر سول ججز اور مجسٹریٹس کو نامزد کرتے ہوئے اُنہیں واضح ٹاسک سونپا ہے کہ پرانے کیسز پر فوری کارروائی کرتے ہوئے جلد از جلد فیصلے سنائے جائیں، اس اقدام کے تحت یکم ستمبر سے پنجاب بھر میں ماتحت عدلیہ کے ججز باقاعدہ طور پر پرانے کیسز کی سماعت کا آغاز کریں گے۔

چیف جسٹس  نے نہ صرف فوجداری عدالتوں بلکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ سول ماڈل کورٹس کے قیام کی بھی منظوری دی ہے جس کا مقصد انصاف کے عمل کو تیز اور مؤثر بنانا ہے۔

اس کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ میں ٹیکس اور کمرشل کیسز کیلئے بھی خصوصی بینچز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کاروباری اور مالیاتی تنازعات کے فیصلے بھی جلد ہو سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے