اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چوہنگ،نشتر اور کینٹ میں تین مبینہ پولیس مقابلے، 5 ملزمان ہلاک

23 Aug 2025
23 Aug 2025

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے چوہنگ ،نشتر اور کینٹ میں تین مبینہ پولیس مقابلے، پانچ ملزمان مارے گئے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کو ریکوری کے لئے لے جایا جارہا تھا ،ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑانے کے لئے فائرنگ کر دی۔ اس دوران ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

 ملزمان کی شناخت عمران ،سلیمان ،نوید ،رمیش اور مبشر کے ناموں سے ہوئی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق عمران عرف بوڑا سو سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا اور ریکارڈ یافتہ مجرم تھا، جو روڈ رابری، شاپ رابری اور دورانِ ڈکیتی قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث رہا۔

سی سی ڈی پولیس نے خالق آباد میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، جس پر جوابی کارروائی میں عمران عرف بوڑا مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی درجنوں وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی موجود ہیں اور وہ اکثر وارداتوں کے دوران بھیس بدل کر کارروائیاں کرتا تھا۔

فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے