اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

23 Aug 2025
23 Aug 2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے گندم، آٹا اور روٹی کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پیرا فورس کو متحرک کرتے ہوئے فلور ملز کی چیکنگ کیلئے محکمہ خوراک کے افسران کے ہمراہ مشترکہ چھاپوں کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی سلمیٰ بٹ کی زیر صدارت فلور ملز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عاصم رضا سمیت دیگر نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے شکوہ کیا کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتیں غیر معمولی طور پر زیادہ ہیں، اور مہنگی گندم خریدنے کے بعد آٹا سستا فروخت کرنا ممکن نہیں، ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت قیمتوں پر قابو پانا چاہتی ہے تو سب سے پہلے گندم کی مناسب قیمتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہو گا۔

اس موقع پر معاون خصوصی سلمیٰ بٹ نے واضح الفاظ میں کہا کہ حکومت کسی صورت آٹا اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کرے گی، اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ بعض عناصر گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں، جس کا مقصد مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا کر کے قیمتوں کو بڑھانا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ پیرا فورس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فلور ملز پر کڑی نظر رکھے اور ذخیرہ اندوزی کی شکایات کی صورت میں فوری کارروائی کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے