اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کا ایکشن! ستھرا پنجاب کے ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم

23 Aug 2025
23 Aug 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب کے ورکرز کو پوری تنخواہ نہ ملنے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ نے کم از کم تنخواہ نہ دینے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری کر دی۔

مریم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ستھرا پنجاب کے ورکرز کو ہر شہر میں کم از کم تنخواہ کی مکمل ادائیگی کو یقینی بنایا جائے، ورکرز کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے محکمہ بلدیات اور متعلقہ حکام کو واضح احکامات دیے کہ آئندہ کسی بھی مقام پر ورکرز کو کم تنخواہ ملنے کی شکایت سامنے آئی تو کنٹریکٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے