اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک بھر میں آج سے 30 اگست تک شدید بارشوں کا الرٹ

23 Aug 2025
23 Aug 2025

(لاہور نیوز) پنجاب سمیت ملک بھر میں آج سے 30 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا، پنجاب، خیبرپختونخوا، جی بی، آزاد کشمیر میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں، نشیبی علاقوں میں سیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا۔

لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے، پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے، آج مغربی ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، تربیلا ڈیم 1550 فٹ کی انتہائی سطح تک بھر چکا، تربیلا ڈیم کے سپیل ویز کھول دیئے گئے۔

ڈاؤن سٹریم میں پانی کا بہاؤ 2لاکھ 50ہزار کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے، دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہوگئی، درمیانے درجے کی سیلابی صورت حال برقرار ہے، دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہوکر 20 فٹ ہوگئی، متعدد مقامات پر زمیندارہ بند ٹوٹنے سے فصلیں زیر آب آگئیں، کسانوں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا، ڈی آئی خان میں دریائے سندھ عبور کرتے ہوئے باپ بیٹا ڈوب گئے، مقامی افراد نے دونوں لاشیں نکال لیں۔

 پی ڈی ایم اے پنجاب کا الرٹ 

آج سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، مون سون بارشوں کا 8 واں اسپیل 27 اگست تک جاری رہے گا۔

راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ ، حافظ آباد اور وزیر آباد میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، جھنگ، ننکانہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارشیں ہوں گی۔ ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، راجن پور اور رحیم یار خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

ڈی جی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 29 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا، دریائے ستلج میں بھارت کی جانب سے مزید پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے، دریائے ستلج سے ملحقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

 

 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے