(لاہور نیوز) رنگ روڈ بیوٹیفکیشن پروجیکٹ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، وزیرِاعلیٰ نے منصوبے کو ازسرِنو شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ شہریوں کو جدید سہولیات اور خوبصورت ماحول فراہم کرنے کے لیے منصوبہ بروقت مکمل کیا جائے۔
پہلےفیزمیں نیازی چوک سے ہربنس پورہ تک کی بیوٹیفکیشن ہو گی، صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو ملک صہیب احمد بھرتھ کو ٹاسک تفویض کیا گیا ہے، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، رنگ روڈ اتھارٹی پہلا فیز مکمل کرے گی جبکہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پی ایچ اے بھی پہلےفیز میں کام کریگی۔
رنگ روڈ بیوٹیفکیشن پروجیکٹ کیلئےفنڈزکوسپانسرزسے معاونت لی جائےگی،رنگ روڈکی لائٹس کو 100فیصدفعال، رہنمائی سائن بورڈزکوری ڈیزائن کیا جائیگا جبکہ اطراف کی عمارتوں کو مختلف جازب نظربنانےکیلئےپینٹ کیا جائے گا۔
رنگ روڈ کے اطراف میں مقامی و سدابہار پودوں کو شجر کاری مہم کا حصہ بنایاجائیگا تاہم دوسرے فیز میں ہربنس پورہ سے اڈا پلاٹ تک بیوٹیفکیشن مکمل کی جائے گی۔
