اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شاہ ریزکی گرفتاری بانی کو سپریم کورٹ سے ریلیف ملنے کا جواب ہے: سلمان اکرم راجہ

22 Aug 2025
22 Aug 2025

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما اور معروف قانون دان سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ نو مئی کے مقدمہ میں شاہ ریز خان کو جھوٹا ملوث کیا گیا، یہ بانی پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ سے ریلیف ملنے کا جواب ہے ۔

سلمان اکرم راجہ نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  27ماہ تک وہ لاہور میں رہے ایک بار بھی طلب نہیں کیا گیا،، یہ قوم کو ایک پیغام دیا گیا کہ اس ملک میں کوئی قانون نہیں ، ہم ہر عدالت میں جائیں گے، یہاں ہر مقدمہ جھوٹا بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 27 ماہ سیکڑوں لوگوں کے خلاف مقدمات چلائے گئے، آج پتہ چلا کہ شاہ ریز عظیم بھی اس مقدمہ میں مطلوب ہے، 6 سے 12 مئی تک شاہ ریز چترال میں تھے، یہ بدحواسی ہے، جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے ۔

 سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ سوچی سمجھی سازش ہے، کل جو بانی پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ سے ریلیف ملا یہ اس کا جواب ہے، ہم یہاں موجود ہیں، ہم نے بانی پی ٹی آئی اور خاندان کا ساتھ نبھانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے