اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ڈیجیٹل لائسنسنگ: آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت سے شہری مستفید

22 Aug 2025
22 Aug 2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں شہریوں کو ٹیکنالوجی کے ذریعے سہولت فراہم کرنے کی حکومتی کوششوں کے تحت آن لائن ڈرائیونگ لائسنسنگ کا نظام تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔

"نہ قطار، نہ انتظار" کے اصول پر عمل کرتے ہوئے عوام اب گھر بیٹھے اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر رہے ہیں، ترجمان کے مطابق رواں ماہ 2200 سے زائد شہریوں  نے آن لائن لائسنسنگ پورٹل کا استعمال کرتے ہوئے مختلف سروسز حاصل کیں۔

ان میں سے 1100 سے زائد افراد  نے گھر بیٹھے اپنا لرننگ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا، جو کہ سہولت اور وقت کی بچت کا بہترین نمونہ ہے۔

اسی طرح 15 سے زائد شہریوں  نے گمشدہ لائسنس کی دوبارہ اجرائی کیلئے بھی اسی آن لائن پورٹل کا سہارا لیا اور بغیر کسی دفتر کے چکر کے اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو بہتر اور جدید سہولیات فراہم کرنے کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جا رہا ہے، تاکہ عوامی خدمت میں وقت، محنت اور وسائل کی بچت ممکن ہو سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے