22 Aug 2025
(لاہور نیوز) شہر میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے اور عوامی شکایات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔
حالیہ کارروائی کے دوران تین دکانیں سیل کر دی گئیں جبکہ ایک دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، انتظامیہ کی جانب سے 17 دکانوں کو مجموعی طور پر 50 ہزار روپے کے چالان بھی کئے گئے ہیں۔
یہ اقدامات شہریوں کی شکایات اور مہنگائی کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر کئے گئے، تاکہ عام آدمی کو کچھ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے کہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، کاروبار کے نام پر عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
