اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک بھر کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہونے کا امکان

22 Aug 2025
22 Aug 2025

(ویب ڈیسک) ملک بھر کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بجلی ایک روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سی پی پی اے نے جولائی 2025 کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرامیں جمع کرائی ہے، پاورڈویژن نے یکساں ٹیرف سے متعلق ای سی سی پالیسی گائیڈ لائنز نیپرا کو بھجوا دیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ای سی سی پالیسی گائیڈلائنزکے تحت ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا، نیپرا کی جانب سے درخواست پر 28 اگست کو سماعت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ یکساں ٹیرف سے متعلق ای سی سی کی پالیسی گائیڈ لائنز کا بھی نیپرا جائزہ لے گی۔

واضح رہے کہ ای سی سی نے ملک بھر کیلئے یکساں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ لاگو کرنے کی منظوری دی تھی، کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 19 اگست کو پاور ڈویژن کی سمری منظور کر لی تھی۔

ای سی سی فیصلے کے تحت بجلی کی قیمت میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ ملک بھرکیلئے یکساں ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے