22 Aug 2025
(لاہور نیوز) گوالمنڈی میں جائیداد کے تنازع پر بھتیجوں کی جانب سے پھوپھیوں پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ انیلہ عمران کے شوہر عمران وحید کی مدعیت میں درج کیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی سٹی کو معاملے کی مکمل نگرانی اور تحقیقات کی ہدایت جاری کی ہے۔
فیصل کامران کا کہنا تھا کہ خواتین کے خلاف جرائم ریڈ لائن ہیں، میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پولیس حکام کے مطابق خواتین پر تشدد کے مقدمے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جا رہی ہے اور انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
