اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

رہائشی سکیموں میں ویسٹ واٹر کی ٹریٹمنٹ کا کوئی ٹھوس میکانزم موجود نہیں، وزیر ہاؤسنگ

21 Aug 2025
21 Aug 2025

(لاہور نیوز) وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت ہڈیارہ ڈرین میں ویسٹ واٹر بغیر ٹریٹمنٹ ڈالنے کی روک تھام بارے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور آباد ممبروں نے شرکت کی، بریفنگ میں ڈی جی واسا پنجاب نے بتایا کہ ہڈیارہ ڈرین میں انڈسٹری و نجی سکیموں کی جانب سے بغیر ٹریٹمنٹ پانی ڈالا جا رہا ہے، نجی سکیمیں ٹریٹڈ پانی کو دوبارہ اپنے استعمال میں لا سکیں گی، واسا لاہور سمیت دیگر اضلاع میں بھی ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ لگا رہا ہے۔

وزیر ہاؤسنگ  بلال یاسین  نے کہا کہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ اور پانی کے ضیاع کی روک تھام بارے ٹھوس میکانزم پر کام کر رہے ہیں، انڈسٹریز اور رہائشی سکیموں سے ویسٹ واٹر پانی کی آلودگی کا باعث بن رہا ہے، ہڈیارہ ڈرین پر مختلف پوائنٹس پر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس بنانے پر بھی غور کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر ہڈیارہ ڈرین کے 10 کلومیٹر ایریا کو پائلٹ پراجیکٹ بنایا جائے گا، رہائشی سکیموں میں ویسٹ واٹر کی ٹریٹمنٹ کا کوئی ٹھوس میکانزم موجود نہیں ہے،پی ایچ اے، ہاؤسنگ اسکیموں اور انڈسٹری سے مل کر گرین بیلٹ بنائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے