اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سے کراچی کیلئے تین ٹرینوں کی روانگی معطل

21 Aug 2025
21 Aug 2025

( ویب ڈیسک) لاہور سے کراچی کیلئے ٹرینوں کی روانگی ملتوی کردی گئی، قراقرم، کراچی ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس آج روانہ نہیں ہوں گی، تینوں ٹرینوں کے مسافروں کو دوسری ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

پاکستان ریلوے کے مطابق آج (جمعرات کو) لاہور سے کراچی کیلئے  قراقرم ، کراچی ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس روانہ نہیں ہوں گی، تینوں ٹرینوں کے مسافروں کو دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق آج پاک بزنس ایکسپریس کی روانگی میں ایک گھنٹہ 30 منٹ کی تاخیر ہوگی، پاک بزنس ایکسپریس شام 6 بجے لاہور سے روانہ ہوگی، قراقرم اور کراچی ایکسپریس کے مسافروں کو پاک بزنس ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائیگا۔

انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ قراقرم اور کراچی ایکسپریس کے مسافر شام 5 بجے تک ریلوے سٹیشن پر پہنچ جائیں۔

رپورٹ کے مطابق شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج گرین لائن ٹرین میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، گرین لائن کراچی کیلئے اپنے مقررہ وقت رات 8 بجکر 50 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی، شاہ حسین ایکسپریس کے مسافر گرین لائن کی روانگی سے ایک گھنٹہ قبل ریلوے سٹیشن پہنچیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے